نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنے گے: میاں جاوید لطیف

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنے گے: میاں جاوید لطیف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنے گا ۔ غیر مقبول فیصلہ سری لنکا جیسے حالات سے بچنے کے لیے کیا ۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ وہ اور اس کے حواری مذہبی آگ سے کھیلتے ہوئے خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں انکا مقصد اداروں کو بلیک میل کرکے خود کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اداروں کو بھی اپنے تلخ تجربات سامنے رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے ۔ ہماری خواہش ہے کہ کوئی متنازعہ شخصیت کو اہم عہدے پر نہیں آنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف الیکشن قوانین میں ضروری تبدیلیاں کرکے انتخابات کی جانب جانا چاہتے ہیں ۔ عمران خان کے سکینڈلز جو فرح خاں سے بشری بی بی اور پھر عمران خان پر جاتے ہیں ان پر کام ہورہا ہے انہیں جلد عوام کے سامنے لائیں گے ۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان ایٹمی پروگرام کے غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے اپنا بیانیہ بند کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ جلسہ کھیلنے سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔

مصنف کے بارے میں