اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا۔
گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کا ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے درخواست وزارتِ داخلہ کو بھجوائی تھی،نیب کی درخواست پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد لیگی صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ کل ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، رات کو کابینہ میں سمری بھیج دی تھی ۔