اسرائیل ،فلسطین بگڑتے حالات ،امریکی صدر بائیڈ ن کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا 

05:24 PM, 13 May, 2021

واشنگٹن:اسرائیل کی طرف سے فلسطین کیخلاف جاری جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل اختیار ہے ،امیدکرتا ہوں کہ صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر فضائی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے ،گزشتہ رات بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل اختیار ہے، توقع اور امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیل فلسطین جھڑپوں میں اب تک 85 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں ،پاکستان سمیت عالمی رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جا نا چاہیے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ بہت جلد اسرائیل اور فلسطین میں جاری حالیہ کشیدگی کوختم کرنے کیلئے اپنا نمائندہ بھیجے گا ۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 25 اراکین نے امریکی وزیر خارجہ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے روکا جائے۔

مزیدخبریں