لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا فلسطینیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر عالمی برداری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے،اسرائیل طاقت کے نشے میں تمام انسانی اقدار اوربنیادی حقوق کی دھجیاں اڑا رہاہے،ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کے دوران کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر بھی اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ،ہم فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا فلسطینیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر عالمی برداری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے،اسرائیل طاقت کے نشے میں تمام انسانی اقدار اوربنیادی حقوق کی دھجیاں اڑا رہاہے،ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا،انہوں نے کہا پاکستان کے عوام دکھکی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔