لاہور :ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے میٹھی عید پر نئے انکشافات کر کے سب کو حیران کر دیا ،عید کے پر مسرت موقع پر مفتی عبد القوی کو فون کرکے مبارکباد بھی دی اور اسد عمر کیساتھ واک کرنے کی کہانی بھی سنائی ۔
حریم شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر میرے اچھے ہمسائے ہیں ،گزشتہ رمضان جب میں واک کیلئے باہر جاتی تھی تو اکثر اسد عمر سے ملاقات ہو جاتی اور اکھٹے واک بھی کرتے تھے ،حریم شاہ نے شیخ رشید اور بلاول بھٹو دونوں کو پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا بلاول زیادہ فیورٹ ہیں انہوں نے کہا بلاول کیساتھ شادی کی بات صرف مذاق تک تھی ۔
حریم شاہ سے جب عامر لیاقت اور مفتی قوی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا دونوں ہی پسند نہیں ،حریم شاہ نے کہا علم دونوں کے پاس ہے لیکن عمل ایک کے پاس بھی نہیں ،جب حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا ابھی بھی مفتی قوی آپ کے ساتھ رابطے میں ہیں تو حریم شاہ نے مفتی قوی کو عید کے موقع پر اُسی وقت فون کیا اور مفتی صاحب نے حریم شاہ کا فون اُٹھا یا اور حریم شاہ کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بھی وصول کیا ۔حریم شاہ نے کہا مفتی قوی نے مجھے بلاک نہیں کیا ۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کا کوئی شوق نہیں ہے ،ابھی سنگل ہوں ،شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ،سیاسی گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا دعا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں ،نواز شریف پر نام لیے بغیر حریم شاہ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیوں حکومت چھن جانے پر بیرون ملک جا کر بیٹھ گئے ہیں ۔