شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد   کا کہنا ہے  کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے  گزشتہ روز کابینہ کو سمری بھجوائی گئی ۔لال حویلی کے با ہر میڈیا سے بات کرتے  ہوئے  شیخ رشید نے کہا  کہ ای سی سی نے آکسیجن کو ڈیوٹی اور ٹیکس سے فری قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب سے معمولی جرائم قیدیوں کو لارہے ہیں ،، پاکستان کے امن کے تمام راستے افغانستان سے نکلتے ہیں  ۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، نیب کی طرف شہباز شریف کا کیس آیا ہے، جس میں شہباز شریف کے فیملی ممبر مفرور ہیں۔ شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آرٹیکل 25 بھی یہ کہتا ہے کہ جب باقی ملزم ای سی ایل پر ہوں تو کسی ایک ملزم سے خصوصی سلوک نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا عدالت کا ایک فیصلہ بلیک لسٹ کے حوالے سے ہے لیکن شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ پر نہیں ہے بلکہ 7 مئی 2021 کے آرڈر پر ہیں۔ تین چیزیں ہوتی ہیں، نمبر ایک بلیک لسٹ جو پاسپورٹ آفس ڈالتا ہے، دوسرا پی این آئی ایل جو ایف آئی اے ڈالتا ہے اور تیسرا کابینہ کی تین رکنی کمیٹی نے فیصلہ کرکے کابینہ کو بھیجنا ہوتا ہے۔