اسلام آباد: دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزارت آبی وسائل کے مطابق ڈیم کا ٹھیکا چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزارت آبی وسائل کے اعلامیہ کے مطابق 442 ارب روپے کا ڈیم پارٹ کا ٹھیکا پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا۔ معاہدے پر بھاشا ڈیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بشیر نے دستخط کیے۔ پاور چائنا کی جانب سے معاہدے پر چینی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے۔
دیا مر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ آج کا دن ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے کیونکہ پانچ دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا۔ وزارت آبی وسائل اور واپڈا کی کاوشوں سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریںگے، اس منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، دیامر بھاشا ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ زمین آباد ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر آبی وسائل امید ہے کہ ہم وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل پاکستان کی ترقی کے لئے آبی وسائل کے منصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے۔