کورونا وائرس، ویمنز ورلڈ کپ 2021ءکوالیفائر ملتوی کر دیا گیا

02:21 PM, 13 May, 2020

کینبرا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث آئندہ سال ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 3 سے 19 جولائی تک سری لنکا میں شیڈول تھا جس میں آئرلینڈ سمیت 10 ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان ، ویسٹ انڈیز ، میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں شامل ہیں۔ آئندہ سال فروری اور مارچ میں نیوزی لینڈ میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ میں کوالیفا?ی کرنے والی تین ٹیمیں انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ میں شامل ہوں گی۔

زمبابوے ، تھائی لینڈ ، پاپوا نیو گنی ، ہالینڈ اور امریکہ نے علاقائی ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے کوالیفائر میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2022ء میں مردوں کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کے عمل کا آغاز بھی ملتوی کر دیا ہے، جس کا آغاز جولائی میں ڈنمارک میں ہونا تھا۔

آئی سی سی کے ایونٹس کے سربراہ کرس ٹیٹلی نے کہا ہے کہ ہم ان ایونٹس کو دوبارہ ترتیب دینے کے لئے تمام ممبران کی شراکت میں کوئی مناسب وقت تلاش کرنے میں کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل ترین حالات میں ہماری ترجیح کھلاڑیوں، کوچوں، عہدیداروں، شائقین اور پوری کرکٹ برادری کی فلاح و بہبود کا تحفظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایونٹس کو ملتوی کرنے اور بین الاقوامی کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے باخبر اور ذمہ دار فیصلے کریں گے جو کھیل، کھلاڑی اور شا?قین سب کے حق میں بہتر ہوں۔

مزیدخبریں