اسلام آباد : پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر ”ارطغرل غازی “ کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں پر تنقید کردی ۔ پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والا ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“جس میں خاص طور پر حلیمہ کا کردار ادا کر نے والی اداکارہ کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔
پاکستانی شائقین حلیمہ کے کردار کو رول ماڈل کے طور پر لے رہے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بولڈ تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ ارطغرل کی حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد ایسے لباس کیسے پہن سکتی ہیں جو حلیمہ سلطان کی شخصیت کے خلاف ہیں۔
دوسری طرف ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی ا پنے پالتو کتے کے ساتھ لی گئی تصویر کو بھی کافی ناپسند کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو ترجیح دینے والا ارطغرل گھر میں کتے کو کیسے پال سکتا ہے ۔