اقوام متحدہ کے اعلی عہدیداران کا بھارت سے انسداد دہشتگردی قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے اعلی عہدیداران کا بھارت سے انسداد دہشتگردی قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ
کیپشن: پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر میں حق خوداردیت کی جائز جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا، منیر اکرم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیویارک:  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلی عہدیداران نے بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔


اقوام متحدہ کے اعلی عہدیداران نے کہا ہے کہ بھارتی انسداد دہشتگردی کے قوانین عالمی انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔ ان غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر بھارتی قابض افواج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ان قوانین پر اعتراض پاکستانی اور کشمیری موقف کی تائید ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر میں حق خوداردیت کی جائز جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔