مسلسل غیرحاضریاں ، بلوچستان میں دو ہزار کے قریب اساتذہ ملازمتوں سے فارغ

08:07 PM, 13 May, 2019

کوئٹہ:بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عدم حاضری کی شکایات پر دو ہزار کے قریب اساتذہ کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار کے قریب اساتذوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے ، اساتذہ کیخلاف مسلسل غیر حاضریوں کے شکایات درج ہوئی تھیں۔

بلوچستان میں پرائمری سے ہائی سکول تک اساتذہ کی تعداد ستر ہزار سے زائد ہے جس میں سے دو ہزار اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بلوچستان حکومت نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

مزیدخبریں