ممبئی :نئی فلم ’بھارت‘کی پروموشن کے سلسلے میں بالی وڈاداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کے ساتھ لی گئی تصویر معروف کرکٹر بریٹ لی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شئیرکرد ی ۔
بالی و ڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں نئی فلم ’بھارت‘کی پروموشن میں مصروف ہیں ،اس پروموشن کا آغاز انہوں نے گذشتہ روزآئی پی ایل پریمئیر لیگ کے فائنل سے کیا ،انہوں نے کرکٹر بریٹ لی کے ساتھ ایک مشترکہ تصویر لی ،اس تصویر کو بریٹ لی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس فلم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
واضح رہے یہ فلم 5 جون کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اس فلم میں کی کاسٹ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے ساتھ اداکارہ تبو، جیکی شروف اور دیشا پتانی بھی شامل ہیں ۔