عامر لیاقت کی پاکستان ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن سے برطرفی بارے خبروں کی تردید

12:46 PM, 13 May, 2019

اسلام آباد: ٹی وی میزبان و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے پاکستان ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن سے برطرفی بارے خبروں کی تردید کر دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر لیاقت بارے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے انتظامیہ سے سخت رویہ اختیار کیا جس پرانہیں ٹرانسمیشن سے برطرف کر دیا گیاہے، عامر لیاقت نے افطار ٹرانسمیشن میں اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبہ کے ساتھ شرکت کی اور قورمہ بنایا،

اس دوران انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ افطار ٹرانسمیشن توکر رہے ہیں لیکن صحت کی خرابی کے باعث سحری کی ٹرانسمیشن نہیں کر رہے۔

مزیدخبریں