شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور سزائے موت عمر قید میں تبدیل

11:57 AM, 13 May, 2019

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ صلح نامے کی بنیاد پر مجرموں کو بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے آج فیصلہ سنایا۔ سندھ ہائیکورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر مجرمان کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

خیال رہے مجرم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا جبکہ مجرم سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مجرمان نے 25 دسمبر 2012 کو طالبعلم شاہ زیب کا قتل کیا تھا۔

مزیدخبریں