ثناءمیر کے نام ایک اور ورلڈ ریکارڈ،ون ڈے میں نمبر ون سپنر بن گئیں

11:07 AM, 13 May, 2019

دبئی :پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راﺅنڈر ثناءمیر نے پوری دنیا میں اپنا آپ منوا لیا اور ایک اور ریکارڈ بنا تے ہوئے ویمن ون ڈے میں کامیاب ترین اور نمبر ون سپنر بن گئیں۔

قومی ٹیم کی سابق کپتان نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا سٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146 ہے۔ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے، مجموعی طور پر ثنا میر زیادہ آؤٹ والی باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی ثنا میر کو مبارکباد دی گئی ہے۔

ثنا میر نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنی لوس کی وکٹ لے کر سر انجام دیا۔آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پر آنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی ثنا کے پاس ہے، 33 سالہ کھلاڑی نے یہ کارنامہ گزشتہ برس اکتوبر میں سر انجام دیا۔

مزیدخبریں