چین کے ساتھ ٹرانسپورٹ و کمیونیکیشن کے شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہیں، روسی ریجن تیومین کے گورنر کا بیان

11:03 AM, 13 May, 2019

بیجنگ : روس کے سائبیریا میں واقع تیومین ریجن کے گورنر الیگزینڈر مور نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ ٹرانسپورٹ و کمیونیکیشن کے شعبوں میں ترقی کی غرض سے تعاون کے لئے تیار ہیں اور لاجسٹک کے حوالے سے اہمیت کے حامل اس خطے میں مشترکہ منصوبے بھی پیش کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چین میں منعقدہ سلک روڈ ایکسپو 2019ءمیں شرکت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ لاجسٹک ایسا شعبہ ہے جس میں ہماری دلچسپی ہے، بالخصوص سلک روڈ پراجیکٹ کا حصہ ہونے کے طور پر ہم تیومن میں بڑے لاجسٹکس سینٹر کے قیام کے لیے مشترکہ منصوبے کی پیش کش کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آلات کی تیاری، تیل و گیس کی پیداوار کی ٹیکنالوجی اور خدمات کی فراہمی چین کے ساتھ ہمارے تعاون کے اہم شعبے ہیں، اس کے علاوہ تیومن کی کمپنیاں چائنا فوڈ مارکیٹ میں بھی دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔

مزیدخبریں