لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہے کہ جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا۔
ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا ،ملک کو کیا بیماری کھوکھلا کر رہی ہے میاں صاحب سے بہتر کوئی نہیں جانتا ،وہ علاج بھی بتا رہے ہیں۔
جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا۔ملک کو کیا بیماری کھوکھلا کر رہی ہے میاں صاحب سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔وہ علاج بھی بتا رہے ہیں https://t.co/j2S0xCtsvu
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 13, 2018
ایک پیغام میں انہوں نے میڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے لپ میڈ یا کو سختی کے ساتھ کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وضاحت شہ سرخی نہ بنا یا جائے اور پراپیگنڈے کو مزید بڑھا یا جائے ،لگتا ہے کہ منصوبہ ساز بہت بے تاب ہیں۔
Media has been strictly told NOT to highlight PMLN clarification & step up the propaganda. Seems the planners are very desperate.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 13, 2018
واضح رہے نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نے ہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔جس میں 150 لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔