لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءاور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے چودھری نثارکے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی معاملے پرچودھری نثارکا بیان حب الوطنی اورحقائق پرمبنی ہے۔
Superb patriotic n factually correct response by Ch Nisar to Mumbai controversy. Son of soil after all.
— Marvi Memon (@marvi_memon) May 13, 2018
ماروی میمن کا کہنا تھا کہ کہا کہ چودھری نثاردھرتی کے سپوت ہیں۔پرچم کیلئے اصل دشمن کے خلاف ہمت کرکےاٹھنا حب الوطنی ہے۔ دفاع وطن کیلئے اپنے حلف پرثابت قدمی دکھانا بھی حب الوطنی ہے۔ اس معاملے پردوسرے خاموش ہیں لیکن کم ازکم میں نہیں۔
Not me atleast. Others who r silent on ths perhaps. Having the guts to stand up for flag against actual enemy is being patriotic to flag n being tru to ones oath taken to defend ths soil. https://t.co/QspdZJDP9T
— Marvi Memon (@marvi_memon) May 13, 2018
واضح رہے نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نے ہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔جس میں 150 لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔