نواز شریف آج کے دور کے میر جعفر ،مودی کی زبان بول رہے ہیں:عمران خان

03:28 PM, 13 May, 2018

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف آج کے دور کے میر جعفر ہیں،نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم کے ممبئی حملوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر تلے ہیں ۔

سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اتر آئے ہیں ،نوازشریف کرپشن کے 300 ارب بچانے کیلئے مودی کی زبان بول رہے ہیں اور وہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کرنے کیلئے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے:نواز شریف

عمران خان نے سوال اٹھائے کہ آج بھی نوازشریف کا مہرہ وزیراعظم ہے ، کس نے کارروائی سے روکا ہے ؟ قوم کو بتائیں چارسالہ وزیراعظم رہے ، تب زبان کیوں نہیں کھولی ، کیوں کارروائی نہیں کی ؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف غلطیاں چھپانے کیلئے ملکی ادارے تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری  ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں