دریائے نیلم کا پل گرنے سے 5 طلباءجاں بحق،6 کو زندہ بچالیا گیا

01:27 PM, 13 May, 2018

مظفر آباد:دریائے نیلم پر پل گرنے سے پانچ طلباءجاں بحق 6 کو زندہ بچالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وادی نیلم کے مقام پر پہاڑی نالے کے اوپر بنایا گیا پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹ گیا جس کے نتیجے تفریحی دورے پر آئے طلباءبہہ گئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے بعد پانچ طلباءکی لاشیں نکال لی گئیںاور 6 کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ کرپشن کیس،سابق چیئرمین این آئی سی ایل کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق تفریحی دورے پر آئے طلبا کا تعلق فیصل آباد کے نجی کالج سے تھا۔کمشنر مظفر آباد کا حادثے کی تفصیلات کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے جس کا نمبر05892920097 رکھا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور پانی کا بہاﺅتیز ہونے کے باعث اکثر افراد بہہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نالہ بہت تیزاور ٹھنڈا ہے جس کے باعث ہلاکتوںکا بھی خدشہ ہے۔ واقعہ پیش آنے کے فوری بعد حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
خیال رہے کہ گرمیاں آتے ہی کثیر تعداد میں سیاح ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں، چونکہ ان دنوں مری بائیکاٹ مہم جاری ہے اس لیے بڑی تعداد میں سیاح کشمیر کا رخ کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں