نامور شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو بھارت نے ڈی پورٹ کردیا

نامور شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو بھارت نے ڈی پورٹ کردیا
کیپشن: انہیں باقاعدہ دعوت نامہ بھیج کر بھارت مدعو کیا گیا تھا۔۔۔۔تصویر بشکریہ ٹؤئٹر

لاہور:بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہوگیا اور تمام حدیں پار کرتے ہوئے نامور شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو نئی دہلی سے ڈی پورٹ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ کرپشن کیس،سابق چیئرمین این آئی سی ایل کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان کے نامور شاعر مرحوم فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا اور انہیں ڈی پورٹ بھی کردیا گیا ہے جبکہ انہیں باقاعدہ دعوت نامہ بھیج کر بھارت مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

منیزہ ہاشمی کے بیٹے علی ہاشمی نے بھارت کے اس ناروا سلوک پر شدید مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ میری 72سالہ والدہ کو کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا ، جس کے لئے باقاعدہ مدعو کیا گیا تھا،کیا یہ ہی شائننگ انڈیا ہے؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں