سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو طیاروں پر مارخور کی تصاویر لگانے سے عارضی طور پر روک دیا

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو طیاروں پر مارخور کی تصاویر لگانے سے عارضی طور پر روک دیا
کیپشن: پولیس افسروں کی آﺅٹ آف ٹرن پروموشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج ...تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو طیاروں پر مارخور کی تصاویر لگانے سے عارضی طور پر روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں طیاروں پر مارخور کی تصویر لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور دوران سماعت ایم ڈی پی آئی اے عدالت میں پیش ہوئے اورچیف جسٹس نے استفسار کیا ، پتہ چلا ہے آپ قومی پرچم کی جگہ کسی جانور کی تصویر لگانا چاہتے ہیں، آپ کو علم ہے ، ایک طیارے پر تصویر لگانے پرکتنی رقم خرچ ہو گی؟ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا قومی جانور مارخور کی تصویر لگا رہے ہیں اورایک طیارے پر تصو یر لگانے میں لگ بھگ 27 لاکھ روپے خرچ آئے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان عدالت کا لاڈلہ نہیں ہے:چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو شاید معلوم نہیں ایک جہاز پر 34 لاکھ لگیں گے،ہمیں رپورٹ جمع کرائیں سٹکر لگانے کا ٹھیکہ کس کو دیا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے ایم ڈی پی آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ کی بھانجی کیا کر رہی ہیں پی آئی اے میں ؟ ایم ڈی پی آئی اے نے جواب دیا ان کا کوئی رشتہ دار پی آئی اے میں نہیں ہے۔چیف جسٹس نے گزشتہ روز اپنی فلائٹ لیٹ ہونے پر ایم ڈی پی آئی اے سے وضاحت مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ کرپشن کیس،سابق چیئرمین این آئی سی ایل کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

چیف جسٹس نے پوچھا آپ کو علم ہے میں رات کتنے بجے اسلام آباد پہنچا ہوں؟ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا آپ سوا ایک بجے پہنچے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا مجھے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کی وجہ بتائیں۔جس پر ایم ڈی نے موقف اپنایا کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر دیر ہو گئی۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔


آﺅٹ آف ٹرن پروموشن کیس


سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس افسروں کی آﺅٹ آف ٹرن پروموشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کر دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پولیس افسروں کی آﺅٹ آف ٹرن پروموشن فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے کیس کو نمٹاتے ہوئے فیصلہ سنا دیاکہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پروموشن پانے والے افسروں کی ترقیاں بھی واپس لی جائیں۔آﺅٹ آف ٹرن ترقی پانیوالے افسروں کوبیج میٹس کے برابرترقی دی جائے۔


عدالت نے حکم دیا کہ سروس ٹربیونل عدالتی فیصلے پرعملدرآمداپیلوں کاجلدفیصلہ کرے۔ٹربیونل آئی جی کے احکامات کیخلاف اپیلوں کافیصلہ 2 ماہ میں کرے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پولیس افسروں کی پروموشن سے متعلق حکومت قواعدبناسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید

سیکریٹری داخلہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اورآئی جی پنجاب حکم پرعمل کریں۔عدالت نے ہدایات جاری کی کہ رجسٹرارسپریم کورٹ فیصلہ متعلقہ حکام کوبھیجیں۔بلوچستان پولیس کی عملدرآمد سے متعلق کیس کوعلیحدہ سناجائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں