اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کا لاڈلہ نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس میں سماعت کے دوران میں عدالت نے وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کو روسٹرم پر طلب کیا اور استفسار کیا کہ آپ یہ تاثر کیوں دے رہے ہیں کہ عدالت نے عمران خان کو گھر کی غیر قانونی تعمیر پر رعایت دی؟،آپ بتائیں یہ رعایت آپ نے خود نہیں دی؟ وضاحت کریں ورنہ ایکشن لیں گے۔چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ انہوں نے کب عمران خان کو لاڈلہ بنایا اور کب انہیں رعایت دی، مریم اورنگزیب کو عدالت حاضر ہو کر عدالت پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کرنا ہوگی ورنہ عدالت ان کے خلاف کارروائی کرنے میں حق بجانب ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
وزیر کیڈ نے عدالت کو بتایا کہ جناب یہ رعایت عدالت نے نہیں بلکہ ہم نے خود بنی گالہ کے رہائشیوں کو دی۔چیف جسٹس نے کہاایک بار پھر اونچی آواز میں وضاحت کریں۔جس پر طارق فضل چودھری نے جواب دیا کہ یہ رعایت ہم نے دی جو صرف عمران خان کے لئے نہیں بلکہ دس لاکھ لوگوں کے لئے تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مبینہ کرپشن کیس،سابق چیئرمین این آئی سی ایل کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا
جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ مریم اورنگزیب کیوں یہ بیان دے رہی ہیں عمران خان کو ہم نے رعایت دی۔چیف جسٹس نے کہا آپ کیوں عدالتوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ؟۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں