پاکستانی پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

11:54 AM, 13 May, 2018

میلبورن:پاکستان کی پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کاتمغا جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد مریم نسیم نے ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا ہے اور پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 63 کے جی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مریم نسیم کا مختلف ممالک کی 7پاور لفٹرز کے ساتھ مقابلہ تھا۔۔۔تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مریم نسیم کا مختلف ممالک کی 7پاور لفٹرز کے ساتھ مقابلہ تھا جبکہ اس مقابلے میں سونے کا تمغہ میزبان ملک کی پاور لفٹر نے جیتا۔کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد مریم نسیم کا کہنا تھا کہ کمر کی انجری کے باعث تکلیف میں تھی اور یقین نہیں تھا کہ مقابلے میں حصہ بھی لے پاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ستاون کلو گرام کیٹگری مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں