مبینہ کرپشن کیس،سابق چیئرمین این آئی سی ایل کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

مبینہ کرپشن کیس،سابق چیئرمین این آئی سی ایل کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: قرضہ معاف کرانے والے تمام 222 افراد کو نوٹس جاری...فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق چیئرمین این آئی سی ایل کو سپریم کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق این آئی سی ایل میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی اور نیب نے عدالت کے حکم پر این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی  پڑھیں:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی

ایاز خان سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوئے تھے مگر مقدمات ایف آئی اے سے نیب منتقل ہونے پرضمانت غیرموثرہوگئی جس کے بعد ان کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید

عدالت نے اس موقع پرقرضہ معاف کرانے والے تمام 222 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کرپشن کیس کے دوسرے کردار محسن حبیب وڑائچ کو فوری گرفتار کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ احتساب عدالت کراچی اورلاہور 2 ماہ کے اندرقانون کے مطابق فیصلہ کریں،سابق چیرمین ایازخان نیازی کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ان لوگوں نے 84 ارب کے قرضے معاف کروالیے،کسی کی غیرحاضری قبول نہیں کی جائے گی،کمیشن نے تمام 222 افراد کےخلاف انکوائری کیلئے سفارش کی۔جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ گورنر سٹیٹ بینک خود کہاں ہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیشن سمری جمع کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ انیتا داس 57 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ قانون کےمطابق ایاز خان نیازی کے ساتھ معاملات کریں،ٹھیکے کی زمینیں کروڑوں روپے میں خریدی گئیں،ایازخان نیازی دو کنال کے گھر میں رہتا ہے۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ مخدوم امین فہیم کے توسط سے ایازخان نیازی کی تقرری کی گئی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایاز خان نیازی سے متعلق نیب 2 ماہ میں کیسزنمٹائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں