برلن: یورپی ملک جرمنی نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کے دل پر وار کردیا ہے اور جرمنی کی شراب بنانے والی کمپنی نے شراب کی بوتلوں کے ڈھکنوں پر سعودی عرب کا جھنڈا جو کہ کلمہ طیبہ پر مشتمل ہے لگا کر تمام حدیں پار کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر منہائیم کی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے فٹ بال ورلڈکپ کیلئے شرکت کرنے والی تمام 32 ٹیموں کے پرچم بئیر کی بوتلوں پر پرنٹ کئے تھے اور اس میں سعودی عرب کا پرچم بھی شامل تھا۔
Either ignorance or attention seeking, both reasons don't justify such a "mistake". & yes it is a big deal. #RespectDifferences #eichbaum #SaudiArabia pic.twitter.com/ra8NNquKpU
— LeenRF (@LeenFaiisal) May 11, 2018
یہ بوتلیں سامنے آئیں تو سعودی عرب کے پرچم کے حوالے سے کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد لوگوں نے کمپنی کے خلاف شکایات درج کروائیں اور موقف اختیار کیا کہ اس طرح اسلام اور شراب کو آپس میں منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید
پوری دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے تنقید اور احتجاج کے بعد آئش باؤم کمپنی نے جمعہ کے روز ایک معافی نامہ جاری کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی یہ اشتہاری مہم ختم کر دی ہے اور 32 ممالک کے پرچموں والی بئیر کی بوتلوں کی تقسیم بھی روک دی گئی ہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان کے اس اقدام کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔بوتلوں کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے کہا کہ وہ ایسا گزشتہ کئی سالوں سے کر رہی ہے کہ بئیر کی بوتلوں کے ڈھکنوں پر فٹ بال ورلڈ کپ میں شامل ممالک کے پرچم چھاپے جاتے ہیں لیکن 2006ءکے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سعودی عرب بھی اس مرحلے تک پہنچا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ سعودی عرب کا پرچم بھی پرنٹ کیا گیا تھا لیکن کمپنی اس کے مذہبی اور ثقافتی پس منظر سے آگاہ نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
اس کمپنی کی طرف سے فیس بک پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ”سعودی عرب کے پرچم کے حوالے سے جاری بحث آزادی اظہار رائے کی حدود سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس کے ساتھ مشورے کے بعد ایسی بوتلوں کی مزید پیداوار روک دی گئی ہے تاکہ مزید ایسا جارحانہ عمل نہ ہو۔
بوتلوں پر سعودی عرب کے جھنڈا لگانے کے بعد تمام مسلمان ممالک میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب نے اسے ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے مذہبی تقدس کو پامال کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں