انڈونیشیا کے شہر سورابابا میں تین دھماکے،9 افراد ہلاک،کئی زخمی

10:17 AM, 13 May, 2018

جکارتہ :مسلمان ملک انڈونیشیا کے چرچوں میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آوروں نے انڈونیشیا کے شہر سورابابا کے مختلف گرجا گھروں میں اپنے آپ کو اڑ ا لیا جس کے بعد ہر طرف دھویں کے کالے بادل چھا گئے جبکہ رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
خودکش دھماکوں سے گرجاگھروں کے باہر آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔خودکش دھماکوں کی اطلاع ملتے سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں