بھارتی اداکارہ انیتا داس 57 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

09:42 AM, 13 May, 2018

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے بعد ایک اور سینئر اداکارہ انیتا داس دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے کراچی کی ترقی کیلئے دس نکات پیش کر دیئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ اداکارہ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اس جہان فانی سے چل بسیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید

اداکارہ کے خاندانی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتیاداس کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اداکارہ نے 1975میں فلم جاجابارا سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 100سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی بھی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں