ممبئی : بالی وڈ اداکار عرفان خان اپنی نئی فلم ”ہندی میڈیم“ کی ریلیز کے سے قبل خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں کہ انہیں فلم کی ریلیز پر کسی تنازع کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔
عرفان خان کی فلم ”ہندی میڈیم“ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں جبکہ گلوکار عاطف اسلم کا بھی ایک گانا شامل کیا گیا۔
خیال رہے کہ ا ڑی حملے کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکاروں پر بولی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی تھی تاہم اس کے باوجود صبا قمر اس فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
اس حوالے سے عرفان خان کا کہنا تھا کہ اب ماحول ایسا ہو چکا ہے کہ سب کچھ سوچ سمجھ کر بولنا پڑتا ہے، میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ فلم کی ریلیز پر کوئی تنازعہ نہیں ہوا۔