ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کو پہچاننا مشکل ہو گیا

ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کو پہچاننا مشکل ہو گیا

10:59 PM, 13 May, 2017

ممبئی:  ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری موٹاپے کی وجہ سے فلمی دنیا سے دور ہوگئی ۔بالی ووڈ کی اداکارہ ماہیما چوہدری نے فلمی کیریئر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’ پردیس‘‘ سے کیا اور خوب شہرت سمیٹی ۔ جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’دھڑکن‘‘، کھلاڑی 420‘‘ اور’’دل کیا کرے‘‘ شامل ہیں .

اداکارہ ماہیما چوہدری نے 2006 میں معروف بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی جس کے 2 سال بعد ہی انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور طویل عرصہ سلور اسکرین پر نظر نہ آئیں۔ جب کہ اداکارہ نےفلمی دنیا میں واپسی 2016 میں  فلم ’’ڈارک چاکلیٹ‘‘ سے کی ۔

مزیدخبریں