رتبے اورعہدے سے بالاتر ہوکر کسی بھی انسان کی زندگی میں اس کے والدین اور اولاد سب سے اہم ہوتے ہیں

شاہ رخ خان کے زندگی کے اہم واقعات

10:07 PM, 13 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہاہے کہ رتبے اورعہدے سے بالاتر ہوکر کسی بھی انسان کی زندگی میں اس کے والدین اور اولاد سب سے اہم ہوتے ہیں ۔

اداکار شاہ رخ خان نے کینیڈا میں خصوصی لیکچر کے دوران دلچسپ باتیں کیں جس میں انھوں نے محبت اور انسانیت پر اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس انداز میں کیا کہ لوگ محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

انھوں نے شرکاءکو اپنی زندگی کے اہم واقعات سے آگاہ کیا اورکہا کہ وہ 51 سال کے ہیں اور میں ابھی تک 'بوٹوکس' استعمال نہیں کرتے لیکن اپنی فلموں میں 21 سال کے لڑکے کی طرح برتاو کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا میں خواب بیچتا ہوں جس سے مجھے لاکھوں لوگوں کا پیار ملتا ہے اور انھوں نے مان لیا ہے کہ میں دنیا کا بہترین عاشق ہوں جبکہ اصل زندگی میں میں ایسا نہیں ہوں۔

شاہ رخ نے اپنے والد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے والد کی موت ہوئی وہ 14 سال کے تھے ، میں نے ان کی نعش گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھی ماں میرے ساتھ تھیں اور میں گاڑی چلا کر اسپتال سے واپس آنے لگا روتے ہوئے میری ماں نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ تم نے گاڑی چلانا کب سیکھا۔ میں نے کہا، بس ابھی ابھی، اس رات کے بعد سے میں نے دنیا میں زندہ رہنے کے طریقے سیکھے۔

مزیدخبریں