امیتابھ بچن کا مجسمہ کولکتہ کے مندر میں نصب کردیا گیا

امیتابھ بچن کا مجسمہ کولکتہ کے مندر میں نصب کردیا گیا

09:41 PM, 13 May, 2017

کولکتہ: بالی ووڈ کے 75 سالہ امیتابھ بچن کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے انھوں نے اپنی ہمت اور محنت کے باعث اپنا کام کا لوہا منوایا۔اسی وجہ سے ان کےمداحوں نے امیتابھ بچن کا مجسمہ اب کولکتہ کے مندر میں بھی نصب کردیاہے۔

آل بنگال نے امیتابھ بچن کی نئی فلم’سرکار تھری‘ سے پہلے ہی اس کی  کامیابی کے لیےبے تحاشہ  منتیں مانگیں،  انہوں نے یہ منت بھی مانگی تھی کہ اگر ان  امیتابھ کی فلم کامیابی گئی تو وہ ان کا مجسمہ مندر میں نصب کریں گے۔امیتابھ بچن کا یہ مجسمہ ان کے مداح آرٹسٹ سبارتا بوس نے تیار کیا، جس میں انہیں ان کے سرکار تھری کے کردار کا روپ دیا گیا۔

مجسمے کو ان کے مداحوں نے سرکار تھری میں ان کی جانب سے پہنا گیا لباس بھی پہن رکھا تھا، جب کہ مداحوں نے ان کے مجمسے کی آرتی اتارنے سمیت اس کی پوجا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں