لاس اینجلس: سلویسٹر اسٹالون اور جیکی چن کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ان کو کافی مقبولیت حاصل ہے جب کہ اپنے ایکشن سے فلم بینوں کی سانس روکنے والے دونوں سپر اسٹار پہلی بار سلور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون اور جیکن چن فلم ’’ایکس بغداد‘‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ جس کی ہدایت کاری کے فرائض معروف ہدایت کار اسکاٹ وا سرانجام دیں گے جب کہ چینی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم 80 ملین ڈالر کے خطیر بجٹ سے بنائی جائے گی۔