اسٹرابری وٹامن سی سے لے کر متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس تک اسٹرابری متعدد طبی فوائد پہنچاتی ہے

اسٹرابری کے بے حد مفید وہ فوائد جن سے آپ نا واقف تھے

05:16 PM, 13 May, 2017

نیو یارک: اسٹرابریوٹامن سی سے لے کر متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس تک اسٹرابری متعدد طبی فوائد پہنچاتی ہے اور اس کے علاوہ یہ انسانی صحت کیلئے بےحد مفید ہے۔جانیئے اسٹرابری کے وہ فوائد جن سے آپ ابھی ناوقف ہیں۔

جسمانی دفاعی نظام بہتر بنائے:

 وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرت ہے۔ کہا گیا ہے کہ اگر چند ہفتوں تک روزانہ اسٹرابری کو کچھ مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ کی طاقت خون کا حصہ بن جاتی ہے۔

آنکھوں کی صحت کے لیے: 

اسٹرابری موتیے کے مرض کی روکنے  میں بہت اہم اور  مددگار ثابت ہوتی  ہے، ہماری آنکھوں کو وٹامن سی درکار ہوتا ہے تاکہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے اثرات سے بچا جاسکے جو قرنیے کے پروٹین کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ وٹامن سی آنکھوں کے قرنیے اور پردہ چشم کو مضبوط بنانے کا بھی کام کرتا ہے۔

کینسر کے خلاف مفید:

وٹامن سی کینسر کی روک تھام کے لیے  مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسٹرابری میں موجود ایک جز ellagic acid انسداد کینسر کی خصوصیات رکھتا ہے اور کینسر کے خلیات کی نشوونما کو روکتا ہے۔

جھریوں سے تحفظ:
اسٹرابریز میں موجود وٹامن سی جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بناتا  میں ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ کولیگن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اسٹرابری میں ellagic acid بھی کولیگن کے خاتمے اور ورم کے ردعمل کو روکتا ہے ۔

اسٹرابری میں شامل پوٹاشیئم بھی ایک صحت بخش جز ہے،جس سے ہائی بلڈ پریشر میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔ بلڈ پریشر، خراب کولیسٹرول اور ورم سے تحفظ دینے کے باعث اسے دل کی صحت کے لیے بہترین پھلوں میں سے ایک بھی قرار دیا جاتا ہے۔

جسم میں فائبر بڑھائے:
جسم میں فائبر کی کمی کے نتیجے میں قبض اور آنتوں کے ورم کا خطرہ ہوتا ہے جو کم درمیانی عمر کے افراد کو لاحق ہوتا ہے۔ فائبر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خلاف بھی جدوجہد کرتا ہے کیونکہ یہ خون میں چینی کو جذب کرنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔

جسمانی وزن کے لیے مفید:
 اسٹرابری قدرتی طور پر کم کیلوریز والا پھل ہے، جس میں چربی نہیں ہوتی جبکہ نمکیات اور قدرتی چینی کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے، جو جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

دوران حمل مفید:
حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر وٹامن بی کی ایک قسم Folate کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اسٹرابریز اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔ Folate کو حمل کے ابتدائی مراحل میں بچے کے دماغ، کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی کے لیے ضروری جز مانا جاتا ہے اور اسٹرابری کے استعمال سے مخصوص پیدائشی نقص کی روک تھام میں بھی ممکنہ طور پر مدد مل سکتی ہے۔

مزیدخبریں