برطانوی عدالت نے مہنگی ترین طلاق کا فیصلہ سنا دیا

03:30 PM, 13 May, 2017

لندن:برطانیہ کی ایک عدالت نے طلاق کے مقدمے میں روسی تاجر کو سابق بیوی کو ساٹھ ارب روپے ادائیگی کا حکم دیا ہے جو برطانوی تاریخ میں طلاق کے نتیجے میں کسی بھی خاتون کو ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔اکسٹھ سالہ روسی نژاد تاجر نے بیس سال قبل ماسکو میں روسی خاتون سے شادی کی ۔ان کے دو بچے بھی ہیں۔ بعد میں یہ جوڑا برطانیہ منتقل ہو گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مطلقہ خاتون کو روسی تاجر کے مجموعی اثاثوں کا ساڑھے اکتالیس فی صد دیا گیا ہے۔جج کا کہنا تھا کہ مطلقہ خاتون نے بیس برس تک کسی بھی ملازمہ کے بغیر بچوں کی تربیت کی ذمے داری انجام دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں