تربوز کے حیران کن فوائد

03:15 PM, 13 May, 2017

لاہور: تربوز موسم گرما کا خاص پھل ہے اور اس میں موجود پانی کی 92فیصد مقدار کی وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہے ۔گرمی میں بہت زیادہ پسینہ بہنے کی وجہ سے یہ صحت کے لیے بہت اچھا ہے اور ڈی ہائیڈریشن کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ جلد کی نمی اور تروتازگی برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

1۔تربوز کے ایک کپ جوس میں تقریبا 25فیصد وٹامن سی موجود ہوتے ہیں جو جلد کو تازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام آتے ہیں اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

2۔تربوز کا استعمال کینسر کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے ۔

3۔اس میں موجود وٹامن بی جسم کی تھکان اتارنے میں کام آتا ہے ۔

4۔جبکہ وٹامن اے نظر کمزور ہونے سے بچاتا ہے ۔

5۔اس میں موجود امائنو ایسڈز  بلڈ پریشر کو قابو رکھنےمیں مدد دیتے ہیں۔

ان سب کے علاوہ تربوز سرد تاثیر رکھتا ہے اورجگر کی بیماریوں کے خلاف بھی کام آتا ہے نہ صرف یہ بلکہ کسی بھی قسم کے فیٹس موجود نہ ہونے کے باعث وزن میں کمی کرنے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

مزیدخبریں