بھارتی حکومت کا حج 2018 کے لیے حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجنے کا منصوبہ

بھارتی حکومت کا حج 2018 کے لیے حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجنے کا منصوبہ

نئی دہلی :بھارتی حکومت نے حج 2018 کے لیے حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔بھارتی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ 15 بحری جہازوں کے ذریعہ جو عالمی معیار کی سہولتیں رکھتے ہوں گے، عازمین حج کو ممبئی تا جدہ 2018 کے حج کے سفر کے لئے منتقل کیا جائے گا۔ ایک دفعہ میں 5ہزار عازمین حج سفر کرسکیں گے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہاکہ یہ بحری جہاز 4دن میں جدہ پہنچ جائیں گے۔ یہ تجویز سپریم کورٹ کے حکمنامے کے پس منظر میں زیرغور ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے 2022 تک حج سبسیڈی برخاست کردینے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے بھارتی حکومت کا یہ منصوبہ عازمین حج کے لیے ایک منٖفرد منصوبہ ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں