بھارتی عدالت نے یوگا گرو با با رام دیو کے وارنٹ جاری کر دیے

02:51 PM, 13 May, 2017

نیوویب ڈیسک

ہریانہ: بھارتی عدالت نے پچھلے سال روہتک میں'' بھارت ماتا کی جئے'' کہنے سے انکار کرنے والوں کا سرقلم کردینے کا بیان دینے کی شکایت پر ہریانہ کی ایک عدالت نے یوگا گرو بابا رام دیو کے خلاف ضمانتی ورانٹ جاری کیا ہے۔2مارچ کو ایڈیشنل چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ ہریش گوئل نے کانگریس لیڈر اورہریانہ کے سابق وزیر سبھاش بترا کی جانب سے یوگا گرو کے خلاف ایف ائی آر درج پر ایک سمن بھی جاری کیاتھا۔

بترا کے وکیل او پی چوگو نے بتایا کہ ایک ضمانتی ورانٹ عدالت نے رام دیو کے خلاف جاری کیا ہے۔اے سی جی ایم نے رام دیو کو ہدایت دی ہے کہ وہ وارنٹ سے بچنے کے لئے ایک لاکھ روپئے کی رقم عدالت میں جمع کرائیں اور 14دن کو عدالت میں پیش ہوں۔

پچھلے سال اپریل میں  ایک تقریب سے خطاب کے دوران رام دیو نے کہاتھا کہ اگر قانون مجھے اجازت دیتا تو میں ان لاکھوں لوگوں کاسرقلم کردیتا جو'' بھارت ماتا کی جئے'' کا نعرہ لگانے سے انکار کرتے ہیں۔

مزیدخبریں