اسٹار فٹ بالر میسی نے شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

01:57 PM, 13 May, 2017

بارسلونا: ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ میسی اسی سال تیس جون کو دلہا بنیں گے۔ لائنل میسی نے اپنی دوست انٹونیلا روکوزو سے شادی کا فیصلہ گزشتہ برس کیا تھا لیکن شادی کی تاریخ کا اعلان اب کیا ہے۔ اسٹار فٹبالر کی شادی ارجنٹینا میں ان کی تیسویں سالگرہ کے چھ دن بعد ہو گی۔

واضح رہے ورلڈ گورننگ باڈی نے 2018ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے سلسلے میں رواں سال چلی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایمپائر سے بدتمیزی کرنے پر میسی کو چار میچز کیلئے معطل کیا تھا۔ پابندی کے باعث میسی بولیویا کے خلاف کوالیفائر میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

میسی نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر ورلڈ گورننگ باڈی نے ناکافی شواہد ہونے کی وجہ سے ان پر عائد چار میچز کی پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ختم کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں