کوئٹہ:موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے جنگل میں آگ لگ گئی

12:57 PM, 13 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے جنگل میں آگ لگ گئی۔ موسیٰ خیل کے علاقے درگ کے علاقے بن میں آسمانی بجلی گرنے سے جنگل میں لگنے والی آگ نے قریب چھ کلومیٹر ایریااپنی لپیٹ میں لے رکھاہے .جس میں ایک اونٹ بھی جھلس کرہلاک ہوگیا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر عظیم دمڑ کے مطابق لیویز حکام اور مقامی لوگوں کوآگ پر قانے پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ وہاں پانی کی عدم موجودگی کے باعث لوگوں کو آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ متاثره علاقے کے بیس کلومیٹرآس پاس پانی دستیاب نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ تحصیل درگ میں  آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل گئے۔تاہم  ژالہ باری اور بارش سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

مزیدخبریں