عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی ہتھیار چرا کر بھارت پر حملہ کر سکتے ہیں ، امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر

12:31 PM, 13 May, 2017

نیویارک : امریکی سینٹ انٹیلیجنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈینیل کوٹس نے کہا ہے کہ عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی ہتھیار چرا کر بھارت پر حملہ کر سکتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے ایک سماعت کے دوران اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت مخالف جنگجوﺅں کو ملنے والے تعاون کو بند کرنے میں پاکستان ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2016 میں پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات میں کمی آنے لگی انہوں نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی ہتھیار چرا کر بھارت پر حملہ کر سکتے ہیں ۔

یاد رہے پہلے بھی امریکی اہلکار پاکسستا ن کے ایٹمی پروگرام کے خلاف باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن بین الاقوامی توانائی ایجنسی سمیت متعد د ادارے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو محفوظ قرار دے چکے ہیں ایسی رپوڑٹیں پھیلانے کا مقصد پاکستان کے خلاف بے بنیاد باتوں کو پھیلانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور پاکستان کو اپنی اس ذمہ داری کو پوری طرح احساس  ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں