ایک اور حوا کی بیٹی مالکن کی سفاکی کا شکار ہوگئی
لاہو ر: ماڈل ٹاؤن میں مالکن کے مبینہ تشدد کے باعث گھریلوملازمہ جاں بحق ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔ورثا نے مالکن کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کروا دی۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والی 20سالہ ملازمہ بہیمانہ تشددپر زندگی کی بازی ہار گئی ۔ منزہ نامی ملازمہ ماڈل ٹاؤن کے ایچ بلاک کے ایک گھر میں میں پانچ سال سے کام کررہی تھی ۔ ورثا کے مطابق منزہ کو مالکن نے تشد د کرکے ہلاک کیا ،جبکہ اندارج مقدمہ کے لیے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دید ی گئی۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق مقتولہ کے جسم بر زخموں کے نشانات ہیں جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ،،
ایس پی ماڈل ٹاون اسماعیل کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج لیا جائے گا ۔