تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات، پارٹی قیادت اسلام آباد طلب

11:28 AM, 13 May, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ موجود ہو گی۔ بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی اور پارٹی آئین میں ترمیم پر بھی غور کیا جائیگا۔

اس سے پہلے ماہ صیام میں پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے تمام ذمہ داریاں چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کو دے دی گئی ہیں جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو عید الفطر کے بعد وہ پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں