چین کیساتھ پشاور تا کراچی ریلولے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ کرنے کی تیاریاں

11:05 AM, 13 May, 2017

بیجنگ: موٹرویز اور ہائی ویز کے بعد ریلولے کی حالت سدھارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چین نے کراچی تا پشاور ریلولے ٹریک کی اپ گریڈیشن کی حامی بھر لی ہے۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں دیگر معاہدوں کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے ریلوے ٹریک کی حالت بدلنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

بیجنگ میں مائندہ نیونیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ریلوے کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا معاہدہ ہو گا جس پر آٹھ ارب ڈالر سے زائد لاگت آئیگی۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ٹریک کی اپ گریڈیشن سے ریلوے سسٹم میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات بھی ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان سی پیک سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر بات چیت اور اقتصادی راہداری منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں