سعودی عرب: دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 سالہ بچہ اور 1 پاکستانی جاں بحق

08:58 AM, 13 May, 2017

ریاض: سعودی عرب کے شہر قطیف میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 پاکستانیوں سمیت 14 افراد زخمی ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر فائرنگ کی جس سے 2 سالہ سعودی بچہ اور موقع پر موجود ایک پاکستانی کارکن جاں بحق ہوا۔

زخمیوں میں 2 پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک مطلوب ملزم کے مارے جانے کی اطلاعات بھی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں