بھوپال: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار جیکی شروف سیلفی لینے کی کوشش کرنے پر آگ بگولہ ہوگئے اورسب کے سامنے گالیا ں بھی دے ڈالیں۔
اداکارجیکی شروف فلم کی تشہیرکے لیے بھارتی شہر بھوپال میں موجود ہیں جہاں وہ خریداری کے لیے بازار میں نکلے تو اس دوران مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیر لیا جب کہ ایک مداح نے جیکی شروف کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر اداکار غصے میں آگئے اورمداح کو گلیاں بھی نکال دیں۔ جسے کیمرے کی ا?نکھ نے محفوظ کرلیا۔
دوسری جانب اداکار جیکی شروف کی مداح کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔