طالبان کے کمانڈرز کی تاجکستان پر نظریں ، علاقائی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو گئے

10:31 PM, 13 Mar, 2025

کابل: طالبان کے کمانڈرز نے کھلے عام تاجکستان پر اپنی نظریں جما رکھی ہیں، جس سے علاقائی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع کے دوران طالبان کے 217 عمری کور کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور  کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر  ہوئی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر طالبان کے سپریم لیڈر کی اجازت ملے تو ان کے جنگجو شمالی افغانستان سے تاجکستان پر تیزی سے قبضہ کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مولوی امان الدین منصور نے تاجکستان کو ایک کمزور ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ روس ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس جو اس وقت یوکرین کی جنگ میں ملوث ہے اور عالمی سطح پر بدنام ہو چکا ہے، تاجکستان کے خلاف کوئی بڑی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

ماہرین کے نزدیک یہ بیانات علاقائی سیاست میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں اور عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن چکے ہیں۔ تاجکستان اور روس نے ان دعووں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کے ردعمل میں ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف افغانستان کے لیے بلکہ پورے وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں