پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

09:40 PM, 13 Mar, 2025

کرائسٹ چرچ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے معروف مقام پورٹ ہلز پر ہوئی، جہاں قومی کرکٹر محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی نے اس کی رونمائی کی۔

سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، جس کا پہلا میچ 16 مارچ کو ہوگا۔

مزیدخبریں