نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر

08:57 PM, 13 Mar, 2025

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جس میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی خریداری کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر ہوئی ہے۔

اجلاس میں 2025 میں مہنگائی میں کمی کے رجحانات پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ، نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ گرڈ صارفین پر مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

ای سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی نئی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، تاہم موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق ہوں گے۔

مزید برآں، درآمد اور برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ کو الگ الگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے نیٹ میٹرنگ صارفین میں اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب گرڈ صارفین پر بوجھ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2024 تک نیٹ میٹرنگ صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈالا ہے، اور 2034 تک یہ بوجھ 4240 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں