ٹانک: جنڈولہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی قلعہ پر کیے جانے والے خودکش حملے کو ناکام بنا دیا۔ فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 10 خارجی ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس میں ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑا لیا۔
پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔